امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز نے امریکی سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان قریبی تعاون پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی موضوع صحیح سمت میں جاری ہے اور نیویارک ٹائمز کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ ایران ایٹم بم بنا رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران اور بین الاقاومی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کو اچھا قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے قم میں قائم ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے کر بہت اہم اور اچھا قدم اٹھایا ہے اور پروگرام کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کار 25 اکتوبر کو قم میں قائم ایٹمی تنصیبات کا دورہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کے ساتھ گفتگو میں ایرانی حکام نے قم کے ایٹمی پلانٹ کے معائنے کی اجازت دے دی ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168693
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز نے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔